• news

قبائلی علاقوں میں پولیو کے تین مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 23 ہوگئی

پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق تین مزید پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے اس سال فاٹا میں مجموعی طور پر پولیو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین مزید کیسز ایف آر بنوں اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن