اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی پاکستان کو نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے 5 کروڑ کا قرضہ دیگا
اسلام آباد (آئی این پی) اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سلمان جے الحریش نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم 134 ملکوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15.7 ارب ڈالر کی فراہمی کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ جس میں پاکستان کیلئے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے 5 کروڑ ڈالر قرضہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستان سمیت گریناڈا، موزمبیق اور سینی گال کو قرضے کی فراہمی کے معاہدے کئے ہیں۔