بھارتی مسلمان گائے کی قربانی نہ کریں: دارالعلوم دیوبند
دیوبند (اے پی اے) بھارت کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے بھارتی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی قربانی سے اجتناب برتیں۔ دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہے ملکی قانون اور ہندو برادری کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کریں۔ مسلمانوں کے اس اقدام سے جہاں ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ ملے گا وہیں ملک میں دونوں مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان خیر سگالی کے جذبات بھی پیدا ہوں گے۔