• news

صحرائے سینا میں جعلی پولیس وردیاں فروخت کرنے والا برطانوی گرفتار

قاہرہ (آن لائن) مصر کی پولیس نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینا سے ایک برطانوی شہری کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس کے قبضے سے پولیس یونیفارم اور سینٹرل سکیورٹی فورسز کے زیراستعمال وردیوں کے مشابہ ملبوسات کی بڑی تعدار بھی ضبط کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حراست میں لئے گئے 44 سالہ برطانوی شہری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن