• news

دہشتگردی کی اصل وجہ نام نہاد امریکی جنگ کا ردعمل ہے:اسلم بیگ

لاہور(آئی این پی)مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی کی اصل وجہ دہشت گردی کیخلاف نام نہادامریکی جنگ کا ردعمل ہے‘ انتہاپسندوں کیخلاف مالی پابندیوں کیلئے امریکہ اوربھارت کے درمیان تعاون کا اعلان بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کے منافی ہے ۔ پاکستان کو اس پر احتجاج کر نا چاہئے اور کیا آر ایس ایس اور شیوسینا سمیت درجنوں بھارتی گروپس و جماعتیں اس تعریف پر پورا نہیں اترتیں؟ اگر وہ جماعة الدعوة کو انتہا پسند سمجھتے ہیں تو یہ سراسر حقائق کے منافی ہے بلکہ حقیقت میں یہ ایک فلاحی تنظیم ہے زلزلہ، سیلاب ہو یا کوئی اور ناگہانی مصیبت اس جماعت کا فلاحی کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستان کو بدنیتی پر مبنی اس اتفاق رائے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے عالمی سطح پر احتجاج کرنا چاہئے ،صورتحال ہمارے حکمرانوں کیلئے چیلنج اوران سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو بھارت اورامریکہ کے حوالے سے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ صدر اوباما سے نوازشریف کی ملاقات بھارتی وزیراعظم منموہن سے ملاقات کی طرح بے فائدہ اوربے نتیجہ رہے گی کیونکہ امریکہ اپنا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈالتا ہے اور حالیہ پیشرفت اسکی ہی ایک کڑی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن