تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ کا مہنگائی اور دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے پر اتفاق
لاہور (آئی این پی+ این این آئی) تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ میں عید کے بعد ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، حکومتی پالیسیوں اور عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے پر اتفاق ہوگیا۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں عید کے بعد ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، حکومتی پالیسیوں اور عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے پر اتفاق ہوگیا۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے جمہوریت کے نام پر حکمرانوں کو عوام پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی حکمرانوں کی ناکامیوں پر خاموش رہیں گے۔ شدید احتجاج کیا جائگیا۔ عید کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دریں اثناءایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ سرے سے ہی ختم کر دیا جانا چاہئے۔ حکومت نیب کا چیئرمین اس شخص کو لگا دیا ہے جو شریف فیملی کے تمام کرپشن کیسز کا گواہ ہے۔ اپوزیشن غریب کی آواز نہیں بن رہی کیو نکہ انہیں خوف ہے کہ انکے تمام مقدمات دوبارہ کھول دیئے جائینگے۔ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں فوج اور حکومت کا مو¿قف ایک ہے، مشرف کا کوئی ضامن نہیں بنے گا البتہ فوج ان کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ ضرور نبھائے گی۔ اگر اداروں کی نجکاری کر دی گئی تو نہ ٹرین چلے گی نہ جہاز اڑے گا۔ لاہور کے حلقہ 122 اور 125 میں انگوٹھوں کے نشانات سے دوبارہ گنتی ہوگئی تو تمام الیکشن بوگس ثابت ہوجائیگا اور پوری قوم عمران خان کے ایک اشارے پر سڑکوں پر ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں سب گھگھو گھوڑے ہیں۔