• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہاتی خواتین کا دن منایا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو دیہاتی خواتین کا دن منایا گیا ‘دن منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اورمعاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔  پاکستان کے بیشتر دیہی علاقوں میں خواتین کی بڑی تعداد گھر کے کاموں سمیت دیگر کاموں میں اپنے خاندان کا ہاتھ بٹاتی ہیں تاہم بطور کھیت مزدور اس کے کردار اور فلاح کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اس دن کا مقصد دیہاتی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا اور بطور کھیت مزدور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔دیہاتی خواتین کے عالمی دن کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن