• news

4 ماہ میں 425 افراد لاپتہ ہوئے، ورثا آج بھی بلوچستان میں مظاہرہ کریں گے

اسلام آباد (نامہ نگار) موجودہ دور حکومت کے پہلے چار ماہ کے دوران بلوچستان سے 425 افراد لاپتہ ہوئے جبکہ صرف چھ افراد بازیاب ہوئے، لاپتہ افراد کے ورثا آج عیدالاضحی کے دن بھی بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ 1300 دن سے جاری ہے، بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے مطابق لاپتہ افراد کی فہرست 2700 تک پہنچ چکی ہے، تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا چار موجودہ جمہوری حکومت کے دوران بھی گمشدگیوں کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ ان میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی موجودہ حکومت سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں، حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جائیں، سپریم کورٹ احسن طریقے سے مقدمات کی سماعت کر رہی ہے جس کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہمارا مؤقف ہے کسی کا کوئی قصور ہے تو اسے منظر عام پر لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کے پیارے زندہ ہیں یا مار دیئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن