ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں’محتاط پرامیدی‘ایرانی صدر 6 ماہ میں سمجھوتہ چاہتے ہیں
جنیوا(اے پی اے/بی بی سی )سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے آغاز پر ’محتاط پرامیدی‘ کا اظہار کیا ہے۔ایران میں صدر حسن روحانی 6 ماہ میں سمجھوتہ چاہتے ہیںایران اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی جسے پی فائیو پلس ون گروپ کہا جاتا ہے کے درمیان بات چیت کا آغاز منگل کو جنیوا میں ہوا ہے۔ پی فائیو پلس ون گروپ میں برطانیہ، چین، فرانس، روس، امریکہ اور جرمنی شامل ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایسٹن کے ترجمان مائیکل مان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایرانی ٹیم نے اپنی تجاویز پاور پوائنٹ پر پیش کی ہیں۔