• news

اسلام آباد میں قتل ہونیوالا انجینئر، بیوی، 3 بچے، ملازم سپرد خاک

نوشہرہ (آئی این پی) راولپنڈی کی نجی ہائوسنگ سکیم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی اور 2 بیٹیوں اور بیٹے  کی لاشیں منگل کو جب  آبائی  گائوں پہنچیں تو وہاں کہرام مچ گیا، نجی موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر عامر اللہ خٹک  کو اہلیہ‘ 2بیٹیوں‘ بیٹے  اور ملازم سمیت گزشتہ روز قتل کر کے ان کی لاشیں مختلف مقامات پر پھینک دی گئی تھیں۔ آبائی گائوں پیر پیائی مسکین خیل  میں عید سے ایک دن پہلے جب ایک گھر سے 5جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ عامر اللہ خٹک، ان کی اہلیہ مسمات نازیہ عرف نازی، 17 سالہ بیٹی رومانہ،  14 سالہ بیٹا آدم، 16 سالہ بیٹی رومانہ اور 7 سالہ بیٹا حیدر اور ایک چترالی گھریلو ملازم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ عامر اللہ خٹک کے سالے اور چچا زاد بھائی عبید خٹک کے مطابق عامر خٹک کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ وہ اور اسکا پورا خاندان آسٹریلین نیشنل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سفاک قاتلوں نے عامراللہ، ان کی بیوی نازیہ،  بارہویں جماعت کی سترہ سالہ بیٹی رومانہ اور بیٹا آدم کو انتہائی تشدد اور ہاتھ پائوں توڑ کر پھانسی دیکر قتل کیا جبکہ سات سالہ بیٹے کلا گلا کاٹ ڈالا۔ ظالموں نے اتنا تشدد کیا تھا کہ ان کے چہروںکی شناخت نہیں ہو رہی تھی۔ پولیس مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تاہم ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ 

ای پیپر-دی نیشن