• news

بلدیاتی انتخابات، عید ملن پارٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی)  لاہور سمیت پنجاب  بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے عید  ملن پارٹیوں سے سیاسی جماعتوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ ’’عید ملن‘‘  پارٹیوں کے ذریعے اپنے انتخابی امیدواروں کی بھرپور مہم چلانے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)  سمیت پنجاب کی حکومتی اور اپوزیشن  کی جماعتوں نے پنجاب میں رواں سال متوقع بلدیاتی انتخابات میں مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شکست دینے کے لئے پنجاب بھر میں بلدیاتی  انتخابات کے لئے  عوام رابطہ مہم شروع کرنے کے لئے عید ملن پارٹیوں  سے بھرپور  فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور عید کے بعد پنجاب بھر میں  بلدیاتی انتخابی مہم میں مزید تیزی آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن