قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیائ، نقدی تقسیم شیخ علی بن عبداللہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے
تربت (آن لائن) قطرکے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ بن تانی آل ثانی کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں 2000 خیمے‘ 1500 خاندانوں میں راشن پیکیج اور 80 لاکھ روپے نقدی تقسیم کی گئی ہے جبکہ عیدکے بعد شیخ علی بن عبداللہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کریںگے۔ شیخ علی کے نمائندہ خصوصی عبداللہ جلال نے صحافیوں کو ریلیف کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ قطرکے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی ریلیف کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں