• news

امسال ایام حج کے دوران 2 پاکستانی حجاج کرام قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) امسال ایام حج میں 2 پاکستانی حجاج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ حج مشن کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق مشتاق احمد ولد محمد صدیق عمر 67 برس امان اللہ عمر 60 سال قصائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ایک حاجی کا انتقال وقوف عرفہ کے موقع پر ہوا جبکہ دوسرا منیٰ میں اپنے خالق حقیقی سے جا مالا۔ حج مشن کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ متوفین کی میت ان کے لواحقین کی اجازت کے بعد سپرد خاک کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن