خرم منور کی اچھی بیٹنگ پر سٹین ناراض، بال مار دیا، پاکستانی اوپنر نے پیار میں جواب دیا
ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی بیٹسمین خرم منظور کی عمدہ بیٹنگ پر جنوبی افریقن باؤلر ڈیل سٹین کو غصہ آ گیا۔ خرم منظور کی وکٹ نہ ملنے پر اسے بال مار دی جبکہ غصے میں گھور کر بھی دیکھا اور منہ سے بہت کچھ بولتے رہے لیکن خرم منظور نے مار کا بدلہ پیار سے دیا اور سنچری بنا ڈالی اور آؤٹ بھی نہیں ہوئے۔