ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 25نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لئے تربیتی کیمپ عید کے بعد پنجاب سٹیڈیم میںشروع ہوگا۔ حتمی کھلاڑیوں کا اعلان 19 اکتوبر کوکیا جائیگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیس بال سید فخر علی شاہ ، چیف کوچ مصدق حنیف نے معاون کوچز باسط مرتضیٰ اور سرفراز احمدکے ہمراہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے اور تیز گیند پھینکنے والے21 ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیا جن میں جواد علی، بلال احمد، ظفر شفیق ، زاہد عمار، عبدالکلیم، عبداللہ علوی، عادل سردار، طلحہ مجاہد، اسامہ یاسین، ذیشان احمد، فرحان جوہر، ذوالفقار احمد، مزمل حسین، وحید اشرف، وسیم عباس، آصف رحیم، وسیم عباس جونیئر، عارف غفور، محمد اسحاق، عمیر رشید، ندیم قیصر شامل ہیں۔