صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارت کو اقدامات کرنا ہونگے: سلمان بشیر
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے پاکستان بھارت کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ لائن آف کنٹرول پر استحکام پاکستان بھارت وزراءاعظم کا فیصلہ ہے۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کو سیز فائر کی پابندی کرنے کو کہا ہے۔ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی مشترکہ مفاد ہیں۔