حملوں کے باوجود زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہیگا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران اور مشکے میں شرپسندو ں کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ حملوں کے باوجود زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری رہے اور پاک فوج متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد کریگی۔ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ان علاقوں میں صرف ریلیف آپریشن کی وجہ سے موجود ہیں ، عوام شرپسندوں کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ واضح رہے بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں آواران اور مشکئی میں سیکورٹی فورسز کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔