• news

دوسرا ٹیسٹ بھی جیتیں گے:مصباح الحق‘ کم بیگ کریں گے: گریم سمتھ

ابوظہبی (ثناءنیوز) عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے فتح کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف کڈیشنز نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرینگے۔میڈیا سے بات چیت میں مصباح نے کہا کہ ان کی ٹیم کو پاکستان جیسی کنڈیشنز کا فائدہ ہوا جس سے باو¿لرز اور بلے بازوں کو بھرپور مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین ہے اور ہمیں اس فتح کی اشد ضرورت تھی، ٹیم کا اعتماد بڑھانے کے لیے فتح ہمیشہ بہت ضروری ہوتی ہے لیکن عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف یہ فتح کچھ خاص ہوتی ہے۔گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز مختلف ہونے سے میچ کے نتیجے پر بہت فرق پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہرارے میں زمبابوے کو سوئنگ کنڈیشنز سے فائدہ پہنچا لیکن یہاں صورتحال بالکل مختلف تھی، ہمیں میچ سے پہلے ہی یقین تھا کہ امارات کی وکٹیں اور موسم ہمارے لیے سازگار ثابت ہو گا۔مصباح نے کہا کہ یہاں پر انگلینڈ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کے نتائج میں کنڈیشنز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 250 سے کم رنز کے اندر محدود کرنے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔ حریف ٹیم کی بہترین اور لمبی بیٹنگ لائن کے باوجود انہیں 250 سے کم رنز پر محدود کرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا اور اس کے بعد اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کر کے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا۔نوجوان پاکستانی اوپنرز خرم منظور اور شان مسود نے گرین شرٹس کو 135 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تھا، پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شان مسعود 75 جبکہ مین آف دی میچ خرم منظور نے 146 رنز کی اننگ کھیلی۔مصباح نے دونوں اوپنرز اور ذوالفقار بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار انداز میں ذمے داری نبھائی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شکست خوردہ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان گریم سمتھ نے کہا نے ناکامی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستانی ٹیم نے انہیں آو¿ٹ کلاس کر دیا۔ پہلے سیشن سے ہی پاکستانی ٹیم ہم سے آگے رہی، ہم نے میچ کے اختتام تک بھرپور کاکردگی دکھائی لیکن میرے خیال میں پاکستان کی کارکردگی ہم سے بہتر رہی۔ سمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم باصلاحیت ہے جو د±بئی ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن