• news

نسوار کی کھلے عام فروخت

نسوار کی کھلے عام فروخت

مکرمی! نسوار کا نشہ دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے ہر عمر کے لوگ اس کا شکار ہیں اور یہ آسانی کے ساتھ دستیاب بھی ہے خاص کر مزدور طبقہ سکولوں کالجوں کے طالب علم اس نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں اور یہ نسوار چھوٹی سی دکان پر سے مل جاتی ہے بلکہ سرعام یہ تیار کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نسوار کو باقاعدہ نشہ قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے عملی اقدامات کرے اور اس کو تیار کرنےوالوں اور بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے تاکہ نوجوان نسل اس نشہ سے محفوظ رہ سکے اور اس کو جگہ جگہ تھوکنے سے بھی کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ نسوار کی روک تھام کےلئے حکومت فی الفور عملی اقدامات کرے۔(شاہد جاوید گاو¿ں گنجہ ،تحصیل کھاریاں گجرات)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن