• news
  • image

چودھری نثار وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے صوبائی وزیرداخلہ کی شہادت پر تبادلہ خیال کرینگے

چودھری نثار وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے صوبائی وزیرداخلہ کی شہادت پر تبادلہ خیال کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آئندہ دو روز میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کر کے ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کے روز دہشت گردی کے واقعہ میں صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کی شہادت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور صوبے میں امن و امان کو بہتر بنانے کےلئے وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلائیں گے۔ جمعہ کو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور سے وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطہ قائم کیا اور ان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعہ پر بات چیت کی۔

چودھری نثار / تبادلہ خیال

epaper

ای پیپر-دی نیشن