جرمنی: سیاسی پناہ گزینوں کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، بھوک ہڑتال جاری
برلن(آن لائن)جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بھوک ہڑتالی کیمپ جرمن دارالحکومت برلن میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شرکاءکی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ تشویشناک صورتحال کے باعث 3 افراد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس احتجاجی کیمپ میں شریک احتجاجی مظاہرین اجتماعی رہائش میں رہتے ہیں۔