• news

دہشت گردی کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں: جاوید ہاشمی، شاہ محمود

ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں‘۔ وہ نماز عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ہمیں دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ تمام قوم متحد ہوجائے ۔

ای پیپر-دی نیشن