عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا: زبیر احمد ظہیر
عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا: زبیر احمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی فرمانبرداری‘ تابعداری اور حکم باپ کی بجاآوری کا عظیم اور بے مثال مظاہرہ ہے جس کی مثال انسانی تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے۔ امت مسلمہ متحد ہوئے بغیر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ امت مسلمہ کو نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہونا چاہئے۔ غیر مسلم طاقتیں مسلمانوںکے دلوں سے اسلام سے محبت کو ختم نہیں کر سکتے۔ فردوس مارکیٹ میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلمان کتاب و سنت کو اپنی زندگی کا اثاثہ بنا کر دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔ عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی سمیت جو بھی مسائل ہیں‘ ان کے حل‘ امت مسلمہ کو اسلام کے بتائے ہوئے افکار پر عمل کرنا ہوگا ورنہ دن بدن مسائل میں یونہی اضافہ ہوتا رہے گا۔