مسلمانوں کی نجات اتباع رسول میں ہے: منسوب احمد رحیمی
مسلمانوں کی نجات اتباع رسول میں ہے: منسوب احمد رحیمی
لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیراہتمام جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ مسلمانوں کی نجات اتباع رسول میں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے رسول نے اپنی امت کیلئے جو معیار قائم کیا‘ وہ تقویٰ ہے۔ آخرت میں انسان کے کام اس کے اعمال بنیں گے۔ نبی کریم نے فرمایا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔ اس زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزارنے سے ہم آخرت کی زندگی جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے کو ایک نعمت میں بدل سکتے ہیں۔ اسلام کی تعلیمات ابدی ہیں اور تاقیامت قائم رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو دنیا کیلئے رحمت بنایا ہے۔ ہمیں اس رحمت کو تھام کر زندگی گزارنا چاہئے۔ جو زندگی رسول اللہ کے طریقوںکے مطابق گزرے‘ وہ مبارک بن جاتی ہے۔ آج جو فرصت میسر ہے‘ ہمیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک اعمال کرنے چاہئیں۔