• news

جیف بائیکاٹ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے خواہشمند

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سابق برطانوی عالمی شہرت یافتہ بلے باز جیف بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز پاکستان میں ہوتی تو ماحول زیادہ جنوبی افریقہ کے حق میں ہوتا۔ اگرچہ جنوبی افریقہ اس وقت دنیا کی اول نمبر ٹیم ہے لیکن اس کے بعض کھلاڑیوں کا اپنے کیرئیر کا آخری وقت آ گیا ہے اور یہ بات پاکستانی سپنر نے ثابت کر دی ہے۔ یو اے ای کی وکٹیں بلے بازی کے لئے بہت اچھی ہیں لیکن اگر باﺅلر گیندکا اچھا استعمال کرے تو پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتا ہے۔ سپین باﺅلنگ نے جنوبی افریقہ کی صلاحیت بہت محدود ہے جبکہ پاکستان سعید اجمل اور عبد الرحمن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پاکستانی بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہیں جس کے باعث وہ اپنی کارکردگی برقرار نہیں رکھ سکتے۔ انہیں جم کر کھیلنا چاہیے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یونس خان انتہائی اچھے فیلڈر ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں ان سے بہتر بلے باز موجود نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن