• news

عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد پریمیئر لیگ فٹ بال کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی (آن لائن) عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد پاکستان پریمیئر لیگ فٹ بال کا آغاز (کل) 21اکتوبر کو بلوچ ایف سی اور نیشنل بینک کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ میچ کے ایم سی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے 53 میچز مکمل ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ سال کی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹری کی ٹیم نے ابھی اپنا کھاتا نہیں کھولا ہے۔ کے آر ایل دوسرے فیز میں اب مقابلوں کا آغاز کرے گی۔ لیگ کے پہلے فیز میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی کارکردگی سب سے ٹاپ پر ہے۔ اکبر علی کی کوچنگ میں کھیلنے والی اس ٹیم نے چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے پانچ جیتنے اور تین ڈرا کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن