دولت مشترکہ کھیلوں کی مشعل پاکستان میں سفر مکمل کرنے کے بعد سری لنکا پہنچ گئی
کولمبو(این این آئی) دولت مشترکہ کھیلوں کی مشعل پاکستان میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد سری لنکا پہنچ گئی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن اور دیگر اعلی حکام نے مشعل اور اسے لانے والی ٹیم کو رخصت کیا۔ دولت مشترکہ کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن لوئس مارٹن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 3 روزہ قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی عوام کو زندہ دل اور مہمان نواز پایا۔ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں وہ غیر ملکی ٹیموں کو سفارش کریں گی کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی موجودہ پرفارمنس کی وجہ سے ابھی تک دولت مشترکہ کھیلوں میں اس کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا