چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے چودھری نثار نے میری شدید مخالفت کی: جسٹس (ر) دیدارحسین
چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے چودھری نثار نے میری شدید مخالفت کی: جسٹس (ر) دیدارحسین
نواب شاہ(آن لائن) جسٹس (ر) سید دیدار حسین شاہ نے نواب شاہ کے قریب گوٹھ میر محمد جونو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو جب گرفتار کرکے کراچی لایا گیا تھا اس وقت میں سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تھا اور میری کورٹ میں میاں نواز شریف کو پیش کیا گیا جہاں نوازشریف نے شکایت کی تھی کہ انہیں ہوائی جہاز میں ہتھکڑیاں لگا کر سیٹ سے باندھا ہوا تھا اور سندھ ہائی کورٹ میں انہیں بکتر بند گاڑی میں بھی ہتھکڑیاں باندھ کر لایا گیا تھا جس پر میں نے حکم دیا تھا کہ نوازشریف کو آئندہ بکتر بند گاڑی میں لانے کے بجائے عام گاڑی میں کورٹ میں پیش کیا جائے اس موقع پر نوازشریف نے جیل میں گھر کا کھانا دینے کی بھی اجازت طلب کی تھی ۔جب میرا نام نیب چیئر مین کے لئے تجویز کیا گیا تو چودھری نثار نے میری سخت مخالفت کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ دیدار حسین شاہ دو بارپیپلزپارٹی کے ایم پی اے رہ چکا ہے ہمیں یہ قبول نہیں ہے۔
دیدارحسین