بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے خوفزدہ اپوزیشن الزام تراشی کر رہی ہے: مشاہد اللہ
بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے خوفزدہ اپوزیشن الزام تراشی کر رہی ہے: مشاہد اللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حامی امیدواروں کی متوقع کامیابی سے خوفزدہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے بعض قائدین بے سروپا الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے پہلے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے دئیے جانے کے الزام کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مشاہد اللہ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ الزام کی حقیقت جان کر خبریں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کائرہ، شیریں مزاری اور سینیٹر کامل علی آغا نے ترقیاتی فنڈز کو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ قرار دیکر الیکشن کمشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ خود تسلیم کیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز جون 2014ءتک خرچ کئے جائیں گے، حالانکہ بلدیاتی الیکشن دسمبر 2013ءمیں ہورہے ہیں۔
مشاہد اللہ