گجرات: بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج، تھانے کا گھیرا¶
گجرات: بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج، تھانے کا گھیرا¶
گجرات (نامہ نگار) بے بنےاد مقدمہ درج کروانے پر شےخ چوگانی، حطار کے مکےنوں کا تھانہ ٹانڈہ کا 5 گھنٹے گھےراﺅ، پولےس کے خلاف احتجاج پولےس نے مظاہرےن کو منتشر کر کے 40 افراد کےخلاف اےک اور مقدمہ درج کر لیا۔ شےخ چوگانی کے رہائشی ق لےگ کے سابقہ کونسلر شہزادے شاہ، بابا رحمت، چودھری امانت، چودھری اعظم وغےرہ 20 افراد کےخلاف سےالکوٹ کے رہائشی ملک اللہ دتہ کی رپورٹ پر بےک وقت تھانہ ٹانڈہ اور تھانہ ہےڈ مرالہ مےںگاﺅں کی 16 اےکڑ شاملاٹ اراضی کا فرضی مقدمہ بنا گرفتار کرنے پر سےنکڑوں معززےن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈی اےس پی صدر سرکل کی نگرانی مےں بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مظاہرےن کا کہنا تھا اہل دےہہ کی اراضی پر ہی قبضہ کےا گےا جس کے اندراج مقدمہ کےلئے 30 ستمبر 2013ءکو درخواست دی گئی اور ڈی پی او اور سےشن عدالت نے باقاعدہ ملک اللہ دتہ کےخلاف تھانہ ٹانڈہ کو مقدمہ درج کرنےکی ہداےت کی مگر ہمارا مقدمہ درج کرنےکی بجائے پولےس نے الٹا 2 اکتوبر کو ملک اللہ دتہ کی دی جانےوالی درخواست پر ہمارے 20 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لےا تاہم ڈی اےس پی کی جانب سے انصاف فراہمی کی ےقےن دہانی کے کئی گھنٹوں بعد پولےس نے احتجاج کرنےوالے 15 نامزد مظاہرےن، قدےر حسےن، الطاف شاہ، وسےم شاہ، عظےم عباس، غلام عباس، نصےر گوندل، اکرم گوندل، ڈاکٹر آصف وغےرہ اور 25 نامعلوم افراد کےخلاف تھانہ ٹانڈہ پر دھاوا بولنے کا اےک اور مقدمہ درج کر لےا۔
گجرات مقدمہ