طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت جلد اپنے وفد کا اعلان کرے: مولانا گل نصیب
طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت جلد اپنے وفد کا اعلان کرے: مولانا گل نصیب
تیمرگر ہ (آن لا ئن) جمعےت علماءاسلام کے مرکزی نائب امیر اور سابق سےنٹر مولانا گل نصےب خان نے کہا ہے کہ مرکزی قائد کے ہمراہ انکا حالیہ دورہ افغانستان انتہائی دوررس نتائج کا حامل تھا۔ جمعےت کی کوششوں سے افغانستان کے جیلوں میں قید ڈھائی ہزار قیدیوں کی رہائی جلد عمل میں لائی جائیگی۔ امر یکہ 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں مستقل طور پر 9 اڈے اپنے پاس رکھ کر خطے پر اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے جس پر افغان حکومت راضی نہیں اور جمعےت کے رہنماﺅں کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھی تاکہ مستقبل میں خطے پر امرےکہ کا اثرونفوذ کم ہو۔ انہو ں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی کابل میں موجودگی کے بعد جان کیر ی کو بھی ہنگامی دورہ کرنا پڑا۔ چکدرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائند وں سے بات چےت کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ اس وقت افغانستان کے مختلف جیلوں میں 2500 کے قرےب قیدی موجو د ہیں، افغان صدر حامد کرزئی سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے غیرمشروط طور ان تمام قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قیدیوں کی لسٹیں افغان حکومت کے حوالے کر کے انکی رہائی جلد از جلد عمل میں لائے۔ مر کز ی قائد اپنے وفد کے ہمراہ حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے تفصیلات سے جلد وزیراعظم کو آگاہ کرےنگے۔ پاکستان میں طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد اپنے مذکراتی وفد کا اعلان کرے اور طالبان بھی علما کرام کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے فائر بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر انتخابات کیلئے یکم محرم سے لیکر تین ماہ تک رکن سازی کا عمل جاری رہیگا۔
مولانا گل نصیب