صوابی: دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا
صوابی (اے پی پی) موضع انبار ضلع صوابی میں بیٹے نے دوسری شادی کرنے سے دو دن قبل باپ کو قتل کردیا، مقتول کی شادی ہونیوالی تھی۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق امان اللہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی رحمان اللہ کو ان کے بیٹے ظفر اقبال نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کردیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ مقتول رحمان اللہ نے اپنے بیوی کو طلاق دی تھی جس پر انکا بیٹا ظفر اقبال ناراض تھا اور والدہ کے ہمراہ صوابی میں رہائش پذیر تھا جبکہ مقتول باپ رحمان اللہ اتوار کے روز دوسری شادی ہونیوالی تھی کہ لیکن بیٹے نے شادی سے قبل ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور نے امان اللہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔