دمشق کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا :شامی حکام کا دعویٰ
دمشق (اے پی پی) شام کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔ شام کے ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مضافاتی علاقے پر فوج نے پیش قدمی کرکے دہشتگردوں کی ایک سرنگ، ہتھیاروں اور سازوسامان کو تباہ کردیا ہے۔ دمشق کے جنوبی علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دہشتگردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے جرمانا اور حرسفا پر مارٹر گولوں سے حملے کئے ہیں جس کے نتیجہ میں 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔