• news

قصور: ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر مہر ندیم اور افتخار سلطانی پی ٹی آئی میں شامل

قصور: ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر مہر ندیم اور افتخار سلطانی پی ٹی آئی میں شامل

قصور (نامہ نگار) قصور ایم کیو ایم ٹکٹ ہولڈر مہر محمد ندیم پی پی 177 قصور، افتخار احمد سلطانی پی پی 178 قصور نے قیصر ایوب شیخ سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ قصور ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد ندیم اور افتخار احمد سلطانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے راشد علی خاں، حاجی عبدالستار، اشتیاق احمد، اسلم انصاری، ذوالفقار علی انصاری، وکیل احمد، سلطان احمد، احتشام محمود قادری بھی موجود تھے۔ مہر ندیم اور افتخار احمد سلطانی نے اپنے دیگر ساتھیوں، ملک نعیم، مہر شہباز، ملک شہباز، مہر یوسف، منیر احمد، غلام حسن، محمد احسان، صغیر احمد کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں ہی ایک ایسی واحد شخصیت اور لیڈر ہے جو پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن