نوازشریف مسائل کو مکمل طورپر ختم کرنا چاہتے ہیں: خواجہ خرم
نوازشریف مسائل کو مکمل طورپر ختم کرنا چاہتے ہیں: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ¿ امریکہ پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کیلئے ہے۔ وزیراعظم ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی قیادت سے اٹھائیں گے۔ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھی ڈرون حملوں کا معاملہ نہایت جرا¿ت اور دانشمندی سے اٹھایا تھا۔ وزیراعظم کا وژن معاملات کا وقتی حل تلاش کرنا نہیں بلکہ انہیں مکمل طورپر ختم کرنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت انتخابی مہم میں کیا ہر وعدہ پوراکرے گی۔ شریف برادران کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ وہ ان کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ میاں شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنی قومی ذمہ داریوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ان کے تدبر کی دنیا مثالیں دیتی ہے۔ شہبازشریف ملک کو توانائی بحران سے نجات دلائیں گے۔