کھڈیاں خاص کو میونسپل کمیٹی کی بجائے یونین کونسل بنانے پر احتجاج
کھڈیاں خاص کو میونسپل کمیٹی کی بجائے یونین کونسل بنانے پر احتجاج
کھڈیاں خاص (نامہ نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ قصور کی ناانصافی، قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کھڈیاں کو میونسپل کمیٹی کی بجائے یونین کونسل بنا دیا۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت جس علاقہ کی آبادی 1998ءکی مردم شماری کے مطابق 30 ہزار سے 5 لاکھ ہو وہ میونسپل کمیٹی بنایا جائے گا مگر محکمہ لوکل گورنمنٹ قصور نے اس قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کھڈیاں کو میونسپل کمیٹی کی بجائے یونین کونسل بنا دیا جس کی آبادی 1998ءکی مردم شماری کے مطابق 34 ہزار ہے۔ محکمہ کی اس ناانصافی کے خلاف سابقہ کونسلر محمد اشرف رحمانی نے اپنے وکلاءحافظ شوکت علی وینس، کنور محمد، عمر جھنڈا اور محمد جاوید چوپڑا کے ذریعے اعتراضات داخل کروا دیئے۔