• news

صفدر آباد: وفاقی وزیر برجیس طاہر کا رورل ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ

صفدر آباد: وفاقی وزیر برجیس طاہر کا رورل ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ

صفدر آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت، بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر کا رورل ہیلتھ سنٹر صفدر آباد کا اچانک دورہ۔ ڈینٹل ڈاکٹر، عملہ کی غیر حاضری اور صفائی کے انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار۔ انہوں نے ڈی سی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سنٹر صفدر آباد میں میڈیسن، ایکسرے فلمیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے تحصیل صفدر آباد میں ایم او ٹو ڈاکٹر کی خالی آسامی پر فوری طور پر تعیناتی کا وعدہ کیا اور تحصیل ہسپتال کی بلڈنگ تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ہسپتال میں غریبوں کو طبی سہولیات میسر نہیں ہیں، وہ کباڑخانہ ہی کہلائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن