• news

وفاقی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کر سکی: چودھری نوشیر

وفاقی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کر سکی: چودھری نوشیر

واربرٹن (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری نوشیر علی مان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کر سکی جبکہ مہنگائی، بجلی، پٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ وہ آج سٹی پریس کلب واربرٹن میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت کو مہنگائی، چور بازاری پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنا ہو گا۔ بچیوں کے اغوا، جبری زنا جیسی وارداتوں کے تدارک کیلئے انہوں نے قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔ جس کے تحت شناختی کارڈ کے بغیر شادی کرنے اور والدین کی موجودگی کے بغیر شادی پر پابندی لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی سے محروم عوام کو اب سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اس سہولت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن