گلگت بلتستان ‘ خیبر پی کے میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت تین اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد (ثناء نیوز)گلگت بلتستان میں گذشتہ روز ساڑھے نو بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پایا گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔علاوہ ازیں مردان، سوات، مینگورہ اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر میں وادی شکسغم ہے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔