26دن گزر جانے کے باوجود آواران زلزلہ زدگان بے یارو مدد گار
آواران (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ آئے 26 دن گزر گئے، جن لوگوں کے آشیانے زلزلے کی نذر ہوئے وہ آج بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔زلزلہ متاثرین کے سروں پر چھت کا سایہ رہا نہ ہی دو وقت کی روٹی نصیب ہورہی ہیں ، بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے باعث پیٹ اور جلد کے امراض پھیل رہے ہیں ،جبکہ دواوں کی قلت کا بھی سامنا ہے ،متاثرین کا شکوہ ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ضرورت کے مطابق امداد فراہم نہیں کی جارہی۔