کراچی کے 2ٹارگٹ کلر سوات کے علاقے مٹہ سے گرفتار
سوات (نوائے وقت نیوز) سوات کی تحصیل مٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے میڈیا کو بتایا کہ مٹہ کے علاقے میں شکر گڑھ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں کراچی میں قتل کی گئی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان اکرام اور نواب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک ملزم کا تعلق سوات اور دوسرے کا مردان سے ہے۔ پولیس نے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔