طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے: وزیر اطلاعات
راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طالبان سے مذاکرات کی اے پی سی نے منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ حکومت مذاکرات کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیگی۔ مذاکرات کا عمل اسی طرح مکمل کیا جائیگا جس طرح دیگر مسئلے حل کئے گئے۔ یہ پاکستان کی بقاء اور آنیوالی نسلوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔