امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں: پاکستانی مندوب
نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ ڈرون حملوں سمیت دیگر مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈرون حملوں کے معاملے پر بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں اور یہ پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ ڈرون حملوں سمیت مختلف مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔