• news
  • image

اعصام الحق‘ روجر کی جوڑی نے سٹاک ہوم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اعصام الحق‘ روجر کی جوڑی نے سٹاک ہوم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سٹاک ہوم (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ہالینڈ کے جین جولین روجر کی جوڑی نے سٹاک ہوم ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز کا ایونٹ جیت لیا۔ اعصام الحق کی جوڑی نے فائنل میں سٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے سویڈن کے جوناس بورک مین اور رابرٹ لنڈسٹیٹ کو شکست سے دوچار کیا۔ حریف جوڑی قریشی کی جوڑی کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی۔ قریشی کی جوڑی نے چھ دو، چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ اعصام الحق اس سے قبل 2011ءمیں بھی بھارتی پارٹنر اوپن بھوپنا کے ساتھ سٹاک ہوم کا ڈبلز ٹائٹل جیت چکے ہیں یہ رواں سال اعصام الحق کی دوسری ٹائٹل فتح ہے اس سے قبل پاک ڈچ جوڑی نے سیامی ماسٹرز کا ڈبل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا سٹاک ہوم ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز فائنل میں بلغاریہ کے گریگورڈیمئروف نے سپین کو ڈیوڈ فیرر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا انہوں نے فائنل میں دو چھ، چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ ڈیمئروف نے سیمی فائنل میں پیئر جبکہ ڈیوڈ فیرر نے گلبس کو شکست دی تھی ڈیمئروف کے کیریئر کا یہ پہلا ٹائٹل ہے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ 2 گھنٹے اور 14 منٹ تک جاری رہا ڈیمئروف آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سوئس انڈورز ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کریں گے ان کو آٹھویں سپیڈ پر رکھا گیا ہے وہ پہلے راﺅنڈ میں راڈک سٹیپنک کا مقابلہ کریں گے۔پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سٹاک ہوم ٹورنامنٹ جیتنے پر خوش ہوں میری طرف سے سے جیت قوم کیلئے عید کا تحفہ ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال بھارت کے روہن بوپناکے ساتھ دوبارہ جوڑی بنا رہا ہوں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کو ہرانا آسان نہیں تھا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن