• news
  • image

کامن ویلتھ گیمز، مشعل کی پاکستان آمد پر صدر پی او اے کو مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز، مشعل کی پاکستان آمد پر صدر پی او اے کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین نے کامن ویلتھ گیمز کی کوئینز بیٹن ریلے کی پاکستان آمد اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئینز بیٹن ریلے کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹرنیشنل کھیلوں کی تنظیم ملک میں صرف ایک ہی پی او اے کو مانتی ہے جس نے مشعل کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ازبکستان سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سید عارف حسن کو مکمل سپورٹ کرئے تاکہ پاکستانی کھیلیں نہ صرف ترقی کریں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا سوفٹ امیج بھی ابھر کر سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض نادیدہ قوتیں پاکستانی کھیلوں کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں جن کے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بھی متعدد بار حکومت پاکستان کو کہہ چکی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان میں بننے والی متوازی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے پہلے ہی متوازی تنظیم کے پانچ افراد پر پابندی عائد ہو چکی ہے اگر ان کی جانب سے ایسے ہی منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے رہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آئی او سی بھی ان پر پابندی عائد کر دے گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن