ہار جیت کھیل کا حصہ، جونیئر کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا: رانا مجاہد
ہار جیت کھیل کا حصہ، جونیئر کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا: رانا مجاہد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد بھی آسٹریلیا پہنچ گئے۔ رانا مجاہد کا روانگی سے قبل نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جونیئر ٹیم کی رواں سال کی اہم مصروفیت کو دیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل میچز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ انہیں اچھی پریکٹس مل جائے۔ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیم 8 سے 10 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ ہار جیت کا کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم جونیئر کھلاڑیوں نے نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم میزبان ٹیم اور اے ٹیم کے علاوہ ارجنٹائن کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں جس کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمشنر لاہور پریس کلب کے صدر کو بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھیل کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی۔