• news

ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے چھٹے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 36 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے چھٹے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 36 رنز سے ہرا دیا

گیانا(اے پی پی)یوتھ ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے چھٹے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 کو 36 رنز سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کر دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 241 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گیانا میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے میچ میں ویسٹ انڈیز جونیئر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے، شمرون ہیٹمائر 65 اور فیبیان ایلن ناٹ آﺅٹ 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جبیر حسین نے تین اور ابو حیدر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 204 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جوئراز شیک نے 78 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے رامال لوئس نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن