مرحومہ گلوکارہ زبیدہ خانم گوہر نایاب تھیں: احمد عون
مرحومہ گلوکارہ زبیدہ خانم گوہر نایاب تھیں: احمد عون
لاہور (پ ر) کلاسیکل ادب، آرٹ اور کلچر کے فروغ میں سرگرم تنظیم ”اکیڈمی آف کلاسیکل آرٹ اینڈ کلچر“ میں مرحومہ زبیدہ خانم کی وفات کے حوالے سے تعزیتی اجلاس ہوا جس میں فنکاروں نے شرکت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اکیڈمی کے پرنسپل احمد عون نے کہا کہ حکومت کے بننائے ہوئے بے شمار ثقافتی اداروں کی موجودگی میں بھی ماضی کے عظیم فنکاروں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ادب، آرٹ اور کلچر میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے فنکاروں کو ان کی زندگی میں خراج تحسین پیش نہیں جاتا جس کی ایک مثال مرحومہ گلوکارہ زبیدہ خانم ہیں جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے ابتدائی سالوں میں اپنی آواز سے بے پناہ یادگاری گیت گائے تھے لیکن افسوس کہ ایسے نامور فنکاروں کی خدمات کو سراہا نہیں گیا تعزیتی اجلاس میں موسیقار عمران فاروقی، ماسٹر غلام حیدر کے صاحبزادے پرویز حیدر، گلوکارہ زارہ ملک، اسلم سیماب اور سعید مغل نے بھی خطاب کیا۔