• news
  • image

شام : خودکش کار بم دھماکہ‘ چیک پوسٹ پر حملہ‘ فوجیوں سمیت 31 ہلاک‘ 70 زخمی

شام : خودکش کار بم دھماکہ‘ چیک پوسٹ پر حملہ‘ فوجیوں سمیت 31 ہلاک‘ 70 زخمی

دمشق (این این آئی اے ایف پی) شام کے شہر حما میں خودکش کاربم دھماکے میں31 افراد ہلاک، 70سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس حملے میں شامی سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک شدگان میں فوجی بھی شامل ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حما شہر میں صنعا ہائی وے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شامی حکومت کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس علاقے میں ایمبولینسز دیکھی گئیں۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ۔سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق زراعت کے لیے تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فیکٹری کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوئے تاہم اس کے بعد شامی سکیورٹی فورسز حما میں داخل ہوگئیں اور اس شہر پر اب بھی ان کا ہی کنٹرول ہے۔خیال رہے کہ1982 میں حما ہی میں صدر بشار الاسد کے والد اور اس وقت کے صدر حافظ الاسد کے خلاف احتجاج ہوا تھا جسے کچل دیا گیا تھا اور یہاں دسیوں ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔دوسری جانب عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی نے کہا ہے کہ شام پر کانفرنس تئیس نومبر کو جنیوا میں منعقد ہو گی۔ تاہم ان کا یہ بیان اس کانفرنس کا باضابطہ اعلان نہیں ہے۔نبیل نے یہ بات شام کے مسئلے پر اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی ایلچی الاخضر براہیمی سے ملاقات کے بعد کہی۔ الاخضر براہیمی نے اس کانفرنس کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان یہ کہتے ہوئے نہیں کیا کہ وہ اس کا اعلان اپنے دورے کے بعد کریں گے۔ نبیل العرابی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ابھی بھی کئی رکاوٹیں ہیں۔ تاہم 23 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔
شام

epaper

ای پیپر-دی نیشن