اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت شروع کی جائے: حماس
اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت شروع کی جائے: حماس
غزہ (آن لائن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے اہم رہنما اسماعیل ہا نیہ نے اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے خلاف دوبارہ شروع ہونیوالے امن مذاکرات کے خلاف مسلح مزاحمت شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اسماعیل ہا نیہ نے تمام فلسطینی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ ان مذاکرات کو مسترد کر دیں۔ اسرائیل اور مغربی کنارے میں قائم فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس ان دنوں امریکہ کی نگرانی میں کئی برسوں سے معطل شدہ امن مذاکرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر چکے ہیں۔ اسلام پسند حماس کے زیر نگین غزہ میں قائم حکومت اسرائیل اور اس سے کئے جانے والے حالیہ مذاکرات کو تسلیم نہیں کرتی۔
حماس